Mark Zuckerberg, Founder of Facebook (Urdu Biograpgy)
"فیس بُک کا بانی: مارک ذکربرگ"مترجم : مسافرِشَب (محمد احسن)میری 7 ویں کتاب_فیس بُک کا...
Also Available in:
- Amazon
- Audible
- Barnes & Noble
- AbeBooks
- Kobo
More Details
"فیس بُک کا بانی: مارک ذکربرگ"
مترجم : مسافرِشَب (محمد احسن)
میری 7 ویں کتاب_
فیس بُک کا بانی "مارک ذکربرگ" ہرگز تعارف کا محتاج نہیں، مگر اُس کی ذاتی اور کاروباری زندگی کے متعلق بہت کچھ ایسا ہے جو بہت کم لوگ جانتے ہیں… اور خصوصاً اردو ادب میں تو مارک ذکربرگ پر تفصیلی اور منظم انداز میں بہت ہی کم شائع ہوا ہے۔ اِس کتاب کی خوبصورتی یہ ہے کہ اِس میں فیس بُک کا قیام، ترقی کے مراحل اور مارک ذکربرگ کے تمام حالاتِ زندگی اُسی کے ذاتی اقوال و دستاویزات کے اقتباسات جمع کر کے بیان کیے گئے ہیں اور یوں یہ کتاب بہت مستند ہو جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ذکربرگ اور فیس بُک آپس میں لازم و ملزوم ہیں اسی لیے اِن دونوں کی تاریخ کو بیک وقت بیان کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ یہ کتاب عمومی کہانی کی طرح تو نہیں مگر مجھے یہ کہنے میں کوئی چیز مانع نہیں کہ اِس کتاب کا انداز بہت نرالا اور غیر روایتی ہے… ایسی مثال آپ کو بہت کم ملے گی۔
مارک ذکربرگ دنیائے سائنس و ٹیکنالوجی کی مشہور ترین شخصیات میں سے ایک ہے۔ بنیادی طور پر وہ رمز نویس (پروگرامر) ہے مگر اپنی ایک ویب سائٹ (فیس بُک جس کے صارفین کی تعداد اپریل 2017ء کے مطابق 1 ارب 85 کروڑ ہے اور ہر برس 17 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے) کے بل بوتے پر وہ دنیا کے سب سے زیادہ بااثر افراد میں شامل ہو چکا ہے۔ 2010ء میں ٹائم میگزین نے ذکربرگ کو "اِس برس کی شخصیت" کا ایوارڈ دیا اور اُسے دنیا کے امیرترین اور بااثر افراد میں شمار کیا۔ دسمبر 2016ء میں "فوربس لسٹ" نے ذکربرگ کو دنیا کے طاقت ور ترین اشخاص میں 10 واں درجہ دیا۔ اپریل 2017ء کے مطابق ذکربرگ کی دولت 60 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور یہ دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ ذکربرگ کے پاس ایک ورلڈ ریکارڈ بھی ہے، وہ دنیا کا کم عمر ترین ارب پتی ہے۔
واٹس-اَیپ اور انسٹاگرام بھی فیس بُک کمپنی کی ملکیت ہیں… یوں مارک ذکربرگ کے زیرِ اثر دُنیا میں کتنے لوگ ہیں؟ اس تعداد کو طلسم ہوشربا ہی کہنا چاہیے… انگریزی میں اِسی کو مائنڈ بوگلنگ بھی کہہ سکتے ہیں۔ ایسی بااثر شخصیت کے متعلق ضرور جاننا چاہیے۔
مارک ذکربرگ اور فیس بُک پر لکھی گئی ایک انگریزی کتاب کا ترجمہ کرتے ہوئے مَیں نے بہت مسرت محسوس کی ہے۔ ویسے تو میرا ذاتی طور پر مارک ذکربرگ یا فیس بُک کمپنی سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں مگر ایک لحاظ سے تعلق ضرور ہے۔ جبکہ عوام میں مشہور تھا کہ فیس بُک محض وقت کا ضیاع ہے، اُس وقت مَیں نے "چولستان میں ایک رات" سفرنامہ فیس بُک پر لکھنا شروع کیا۔ مَیں ہر چند دِن بعد اگلا باب پوسٹ کر دیتا تھا اور مجھے پڑھنے والے اُس باب کے متعلق اپنی آراء سے نوازتے تھے۔ سفرِ چولستان کے ہمسفر کچھ ایسی باتیں بھی بتا دیتے تھے جو مَیں یکسر بھول چکا ہوتا تھا۔ یوں میری کتاب محض میری ذاتی کاوش ہی نہ رہی۔ اُس کی تکمیل میں میرے لاتعداد احباب کا ہاتھ تھا۔ اگر مَیں فیس بُک پر یہ سب نہ کرتا تو یقیناً اُس سفرنامہ میں کچھ کمیاں رہ جاتیں۔ یوں فیس بُک نے ایک جدید اور غیر روایتی انداز میں مجھ لکھاری کی مدد کی۔ اِس کے علاوہ میرے تمام سفروں کے احوال میری وال پر موجود ہوتے ہیں، یوں ایک کتاب سے دُوسری کتاب لکھنے کے دوران میری اچھی خاصی پریکٹس ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مَیں نے اندرونی طور پر سرشار ہو کر اور اپنے طور پر مارک ذکربرگ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اِس کتاب کا ترجمہ کیا ہے جو یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔ اِس سے پہلے مَیں "سر آئزک نیوٹن" کی سوانح عمری بھی ترجمہ کر چکا ہوں جسے بصد شکریہ فیکٹ پبلیکیشنز نے میری تمام کتب کی مانند بہترین انداز میں شائع کیا تھا۔
اُمید ہے کہ آپ کو یہ کاوش پسند آئے گی۔
بصد شکریہ_____________
محمد احسن (مسافرِ شَب)
www.facebook.com/isb.ahsan
•••
کتاب حاصل کرنے کے لیے مذکورہ ذیل ویب سائٹ کے ذریعے پبلشر کو کونٹیکٹ کیجیے:
www.factpublications.com
- Format:Hardcover
- Pages:184 pages
- Publication:2017
- Publisher:Fact Publications, Lahore
- Edition:1
- Language:urd
- ISBN10:
- ISBN13:
- kindle Asin:B0DMBV5DCR









